QR CodeQR Code

جلوس پر فائرنگ

13 Nov 2013 14:23

اسلام ٹائمز: ساندہ میں دھوپ سٹری امام بارگاہ سے برآمد ہونیوالے جلوس پر ملزموں نے فائرنگ کر دی، جس سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے اس گھر کو جہاں سے فائرنگ ہوئی تھی محاصرہ میں لیکر تین ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ ساندہ کے امام بارگاہ دھوپ سٹری سے مہندی کا جلوس برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ روٹ پر گامزن تھا کہ راستے میں تکفیری گروہ کے دہشتگردوں نے ایک مکان کی دوسری منزل سے جلوس پر فائرنگ کر دی، جس سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے جبکہ عزاداروں کی نشاندہی پر پولیس کے بھاری نفری نے اس گھر کو محاصرے میں لے کر تین ملزموں کو حراست میں لے لیا، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں ملزموں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 320531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/320531/1/جلوس-پر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org