QR CodeQR Code

عاشورہ قم

14 Nov 2013 19:11

اسلام ٹائمز: امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے لق و دق صحرا میں فرمایا تھا کہ اگر زندگی کا اختتام موت ہے تو پھر اس کا بہترین انتخاب شہادت ہے، ذکر حسین کو بلند کرتے ہوئے اگر شہید ہوجائیں تو اس سے بڑی سعادت کیا ہوگی، شھادت تو ایک انعام ہے جو اللہ تعالٰی فقط اپنے نیک بندوں کو دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام حسین علیہ السلام مدینے سے مکے اور پھر مکے سے کربلا پہنچے۔ انھوں نے اپنے اس قیام کے مقاصد واضح طور پر بیان فرمائے۔ آپ نے فرمایا ’’میں اپنے نانا کی امت کی اصلاح کے لیے جارہا ہوں۔‘‘ 
آپ (ع) نے فرمایا
’’میرے قیام کا مقصد امربالمعروف و نہی عن المنکر ہے۔‘‘
یزید کے ایک نمائندے نے جب آپ سے کہا کہ آپ یزید کی بیعت کرلیں اسی میں آپ کا بھلا ہے اور آپ کو خلافت کے علاوہ دنیا کی ہر نعمت میسر آجائے گی تو آپ نے فرمایا  ’’پھر اسلام پر سلام ہے۔‘‘
گویا آپ یقین رکھتے تھے کہ آپ کی طرف سے یزید کی بیعت اور تائید سے اسلام نابود ہو جائے گا۔ لہٰذا آپ (ع) نے اسلام کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 320948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/320948/1/عاشورہ-قم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org