QR CodeQR Code

جلوس سکیورٹی

15 Nov 2013 19:31

اسلام ٹائمز: نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہونیوالا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ گیا۔ سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے روٹ کی کھوجی کتوں کی مدد سے تلاشی بھی لی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے صرف ایک ہی انٹری پوائنٹ رکھا گیا تھا، جہاں جلوس میں شامل ہونے والوں کی جامہ تلاشی لی جاتی اور یہ عمل چار مرتبہ دہرایا جاتا، پولیس کیساتھ ریسکیو 1122 کے اہلکار، سول کپڑوں میں پولیس اہلکار اور ٹریفک واڈنز کی کثیر تعداد بھی تعینات کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 321247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/321247/1/جلوس-سکیورٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org