QR CodeQR Code

نماز جنازہ(2)

16 Dec 2013 22:23

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے شیخ زید ہسپتال سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا اور پھر مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا۔ جسکے بعد ایم ڈبلیو ایم کے پنجاب حکومت اور پولیس افسروں سے کامیاب مذاکرات ہونے پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔ اس دوران پولیس کے اعلٰی افسر خود موقع پر موجود رہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ ناصر عباس کے قتل کیخلاف مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے سامنے میت رکھ کر دھرنا دیا اور محکمہ پولیس کے ساتھ معاملات طے ہونے پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور مظاہرین کی موجودگی میں مال روڈ پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر پولیس و ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ گورنر ہاؤس کے قرب و جوار میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جو مشکوک دکھائی دینے والے افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے۔ دھرنے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کو پولیس نے باقاعدہ چیک کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی جبکہ مال روڈ اور گورنر ہاؤس کے قرب و جوار میں پولیس نے خاردار تاریں لگا کر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ سخت سردی کے باوجود مظاہرین کی ایک بڑی تعداد گورنر ہاؤس کے باہر جمع تھی، جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔


خبر کا کوڈ: 331316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/331316/1/نماز-جنازہ-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org