QR CodeQR Code

تعلیمی سیمینار

5 Jan 2014 22:07

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب میں صدر انصار الحسین نے کہا کہ کرم ایجنسی میں تعلیم کے گرے ہوئے نظام کو مدنظر رکھ کر ہم تعلیمی سیمینارز اور اکیڈمیوں کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ پاراچنار کے نوجوانوں کی تربیت دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنے اور انہیں ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کی خاطر انتھک کوششیں کریںگے۔


اسلام ٹائمز۔ آج انصارالحسین پاراچنار کی زیرنگرانی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ایک تعلیمی سیمینار بعنوان "تعلیم عصر حاضر کا موثر ہتھیار" انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹرز، لیکچرارز، پروفیسرز، سیاسی رہنماوں اور مذہبی علماء کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار میں انصارالحسین پاراچنار کی جانب سے ایک شاندار تعلیمی سیمینار منعقد کیا گیا تھا جس کا عنوان عصر حاضر کا موثر ہتھیار رکھا گیا تھا۔ تعلیمی سیمینار میں ڈاکٹرز، لیکچرارز، پروفیسرز، علماء اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر پی ایچ ڈی ڈاکٹر افتخار حسین، لیکچرار اقتدار حسین، ریٹائرڈ ائیرمارشل سید قیصر حسین اور سید اقبال میاں شریک ہوئے۔ تقریب سے ریٹارئرڈ ائیر مارشل سید قیصر حسین، سید اقبال میاں، انصارالحسین علاقہ بنگش کے سیکرٹری تبلیغات مولانا سید فواد حسین اور انصارالحسین کے صدر منصب علی نے خطاب کیا۔  لیکچرار واحد حسین، پی ایچ ڈی ڈاکٹر افتخار حسین اور لیکچرار اقتدار حسین نے مقالے بھی پیش کیے۔ انہوں نے نظام تعلیم کی بگڑی ہوئی حالت کو بہتر کرنے کی تدابیر بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ انصارالحسین کی جانب سے کرم ایجنسی کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے نہم و دہم کے طلباء و طالبات کے درمیان امام خمینی (رہ) میموریل کمپیٹیشن ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اسی طرح انصارالحسین کے یونٹس اور لائبریوں کے طلباء کے درمیان گذشتہ ماہ ایک کوئز ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 337790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/337790/1/تعلیمی-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org