QR CodeQR Code

عید میلادالنبی

13 Jan 2014 20:32

اسلام ٹائمز: گول باغ شاد باغ سے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری، علامہ قاری لیاقت علی صدیقی اور علامہ سیّد رضا محمد شاہ کی قیادت میں جلوس شروع ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دربار میراں حسین زنجانی پر ختم ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام لاہور میں عید میلادالنبی (ص) کے دس بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گول باغ شاد باغ سے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری، علامہ قاری لیاقت علی صدیقی اور علامہ سیّد رضا محمد شاہ کی قیادت میں جلوس شروع ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دربار میراں حسین زنجانی پر ختم ہوگا۔ دوسرا جلوس دربار روشن شاہ ولی شاہ پور کانجراں سے شروع ہو کر مدینہ مسجد محافظ ٹاؤن میں ختم ہوگا، جس کی قیادت پیر محمد اطہرالقادری کریں گے۔ اچھرہ کا جلوس جامعہ شہابیہ سے شروع ہو کر دربار شاہ جمال پر ختم ہوگا، جس کی قیادت مفتی محمد کریم خان اور علامہ مشتاق احمد نوری کریں گے۔ اس کے علاوہ مغل پورہ، غازی آباد، سبزہ زار، گلبرگ، ساندہ اور شاہدرہ میں بھی جلوس نکالے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 340719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/340719/1/عید-میلادالنبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org