QR CodeQR Code

عوامی جدوجہد

10 Feb 2014 12:02

اسلام ٹائمز: حضرت امام خمینی ؒ نے جب پندرہ سالہ طویل جلا وطنی کے بعد اعجاز آمیز انداز سے تہران کی سرزمین پر قدم رکھا تو اس دن 11 فروری 1979ء (22 بہمن 1358ھ ش) تھا۔ دس دنوں اور راتوں میں انقلاب کا آخری معرکہ لڑا گیا۔ 11 فروری کو شاہی طاغوت کے سراسیمہ سپاہیوں نے آخرکار ہتھیار ڈال دیئے اور تاریخ عالم میں ایک خوبصورت تازہ نورانی صبح طلوع ہوئی، واقعی نور پھوٹ پڑا۔ ایک ایسا نور جس نے سیاہ اور سفید چہروں میں تمیز پیدا کر دی۔ جس نے حق و باطل کی پہچان کیلئے فرقان کا کام کیا۔


اسلام ٹائمز۔ 11فروری کو ملّت ایران "یوم اللہ" کے نام سے مناتی ہے اور اس روز ایران بھر میں اسلامی انقلاب کی ترقّی اور ارتقاء کے لئے دعائیں نیز اسلامی انقلاب کے دشمنوں، بے دین طاقتوں سے اظہارِ بیزاری اور اپنی دینی قیادت سے اظہارِ محبّت کیا جاتا ہے۔ 11فروری کو پورے ایران میں بڑے پیمانے پر جلسے، جلوس اور ریلیاں نکلتی ہیں، جن میں شاید ہی کوئی ایرانی حصّہ نہ لیتا ہو۔ چنانچہ ہر سال فرزندانِ توحید کی یہ عظیم الشّان ریلیاں ایک طرف تو استعماری طاقتوں کی کمر توڑ دیتی ہیں اور دوسری طرف اسلامی حکومت کے حق میں ریفرنڈم ثابت ہوتی ہیں۔ یوں تو اسلامی انقلاب کے بعد ملتِ ایران کا ہر اجتماع باطل قوتوں پر خوف و ہراس طاری کر دیتا ہے۔ لیکن طاغوتی طاقوتوں پر جو ہیبت "یوم اللہ" کی طاری ہوتی ہے، وہ واقعتاً قابلِ دید اور قابلِ مشاہدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 350088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/350088/1/عوامی-جدوجہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org