QR CodeQR Code

مظفرآباد طلباء

20 Feb 2014 02:13

اسلام ٹائمز: سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کیلئے مظفرآباد سے آئے ہوئے جماعت الدعوۃ کے طالب علموں کو لیکچر دیتے ہوئے سابق سینیٹر و سیکرٹر ی جنرل وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مستقل پرامن جدوجہد میں مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر و سیکرٹری جنرل وزرات خارجہ پاکستان، محمد اکرم ذکی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اپنے موقف پر ڈٹ کر پرامن جدوجہد جاری رکھی جائے۔ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ یکے بعد دیگر ے نت نئے محاذ کھولے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے چین سے سبق لینے کی ضروت ہے، جس نے نہایت پر امن طریقے سے مضبوط موقف کی بنیاد پر اپنے مسائل حل کئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد کے علاقے دلائی سے آئے ہوئے جماعت الدعوۃ کے 30 رکنی طلباء گروپ کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ جماعت الدعوۃ کی شاخ معصب بن عمیر گروپ کا یہ بیج ان طالب علموں پر مشتمل ہے جنہوں نے دینی تعلیم مکمل کرلی ہے اور تاریخ و جغرافیہ میں تعلیم حاصل کرکے سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 353557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/353557/1/مظفرآباد-طلباء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org