QR CodeQR Code

لاہور احتجاج

21 Mar 2014 01:29

اسلام ٹائمز: لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چند ڈالروں کے عوض قومی غیرت و حمیت کا سودا کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کر رہی ہے، پاکستانی قوم اپنی بہادر فوج کو عرب آمروں اور ڈکٹیٹروں کے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب اور بحرین کے آمروں کی اپنی بادشاہت بچانے کیلئے پاکستان کو استعمال کرنے کی سازش کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے عالمی سازش میں پاکستان کو دھکیلنے کی موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے۔ اس احتجاج کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ ابوذر مہدوی اور علامہ امتیاز کاظمی کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے پاک آرمی کو نواز حکومت کے ایجنڈا پر شام اور بحرین بھیجنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان دشمنوں کی سازش پر پاک فوج کو دنیا میں بدنام کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے، بحرین کے ہزاروں جمہوریت پسند مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے آمر کی حمایت اور شام کی منتخب حکومت کیخلاف یوٹرن سعودی اور بحرینی ڈکٹیٹروں کی نمک حلالی کا ہی شاخسانہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 364132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/364132/1/لاہور-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org