QR CodeQR Code

مسنگ پرسنز

5 May 2014 11:31

اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ماما قدیر بلوچ کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کی ریاست تمام لاپتہ بلوچ افراد کو بازیاب نہیں کراتی، ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کر رہے تھے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی پریس کلب سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچی، ریلی کے شرکاء کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر انکے پیاروں کی تصاویر اور مختلف نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 379239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/379239/1/مسنگ-پرسنز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org