QR CodeQR Code

پریس کانفرنس

26 May 2014 00:08

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر 24 گھنٹوں میں گرفتار افراد کو رہا نہ کیا گیا تو منگل کو راولپنڈی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائیگی اور انتظامیہ کے اس عمل کو بےنقاب کرکے پولیس افسران کی معطلی کا مطالبہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی غنڈہ گردی ایک بار پھر کھل کر سامنے آچکی ہے اور بیگناہ شیعہ افراد کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 23 مئی کی شب کو پولیس نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پائمال کرتے ہوئے تین خواتین، دو معصوم بچیوں سمیت آٹھ افراد کو بغیر کسی جرم اور ایف آئی آر کے گرفتار کرلیا، پولیس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ محمد علی کے گھر داخل ہوئی اور خواجہ محمد علی کو تین خواتین اور دو معصوم بچیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ اسی طرح پولیس نے شیخ مظہر، غلام مصطفٰی جوئیہ کو گرفتار کرلیا۔ ظلم کی انتہاء دیکھیں کہ شبیر جوئیہ ایک مریض شخص ہیں، جنہیں ریڈ سیلز کا مرض لاحق ہے لیکن پولیس نے انہیں بھی بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح پولیس نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے محمود اقبال بلوچ کے والد نذر بلوچ اور بھائی حسن اقبال بلوچ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، دونوں باپ بیٹا ایک مل میں مزدوری کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس گردی سے متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں معصوم بچیاں بھی موجود تھیں، جنہیں گرفتار کرکے 48 گھنٹے تک تھانے میں بند کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 386233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/386233/1/پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org