QR CodeQR Code

تعزیت

1 Jun 2014 05:40

اسلام ٹائمز: علامہ ساجد نقوی کی شہید ڈاکٹر فیصل کے گھر پر انکے خانوادہ سے تعزیت، اس موقع پر سربراہ اسلامی تحریک نے ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرانے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی حسن ابدال میں شہید ڈاکٹر فیصل منظور کے اہل خانہ سے تعزیت، دہشت گردی کی شدید مذمت، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرانے کی تاکید۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں حسن ابدال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر بابر کے اہل خانہ سے علامہ ساجد نقوی نے تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرانے پر زور دیا۔ شہید ڈاکٹر فیصل کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے پولیس اور ایجنسیوں کی نااہلی اور قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں۔


خبر کا کوڈ: 388183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/388183/1/تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org