QR CodeQR Code

پیروان ولایت

26 Jul 2014 00:23

اسلام ٹائمز: القدس ریلی سے خطاب میں پیروان ولایت پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امام راحل امام خمینی رضوان اللہ نے انتہائی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت پہلے فرما دیا تھا کہ اسرائیل کا وجود امت مسلمہ کی پیٹھ میں خنجر کی مانند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیروان ولایت پاکستان کے زیراہتمام ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین و پیروان ولایت پاکستان کے سربراہ اور جامعہ عروۃ الوثقٰی کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور انداز میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر استاد سید جواد نقوی نے انتہائی مدلل انداز میں اسرائیل کے وجود، فلسطینیوں کی غفلت اور عرب حکمرانوں کے شرمناک کردار پر گفتگو کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اسرائیل امریکی کی ناجائز اولاد ہے، جس کو محض اس لئے رکھا گیا کہ امریکہ اس سے اپنے مفادات حاصل کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 401513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/401513/1/پیروان-ولایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org