QR CodeQR Code

سانحہ شکار پور کیخلاف لندن میں مظاہرہ

7 Feb 2015 15:26

اسلام ٹائمز: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے سانحہ شکار پور کے خلاف شیعہ سیفٹی اور علماء شیعہ یورپ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی رضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کو روکا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ علماء شیعہ یورپ اور شیعہ سیفٹی نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے سانحہ شکار پور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے میں علماء کرام اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی، شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس کی ہدایت پر شیعہ سیفٹی کے کارکنوں نے مظاہرے میں خصوصی شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی رضا رضوی نے شکار پور کی مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلٰی میں نمازیوں پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کو ہر قیمت پر روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ امن کے دشمن سازشی عناصر کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 438167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/438167/1/سانحہ-شکار-پور-کیخلاف-لندن-میں-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org