QR CodeQR Code

پارا چنار کھلی کچہری

20 Apr 2015 02:57

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری میں ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، اے پی اے شاہد علی خان، سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان شریک تھے، اس موقع پر سینکڑوں سائلین نے اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں پیش کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان کی طرف سے آفیسر کلب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان، تحصیلدار محمد نصیر، تحصیلدار جاوید آفریدی اور تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ جن میں ہیلتھ، ایجوکیشن، سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ، میونسپل کمیٹی، جنگلات، ایف ڈی پی جی سی کے اہلکار شامل تھے۔ سینکڑوں سائلین نے پولیٹیکل ایجنٹ کو اپنے مسائل پیش کیے، جن کے متعلق موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے، جبکہ درجنوں درخواستوں پر مختلف سرکاری محکموں سے جواب طلبی بھی کی گئی۔ معذوروں کو ویل چیئر اور مستحق افراد کو خصوصی فنڈ سے مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ تیس سالوں میں یہ کسی بھی پولیٹیکل ایجنٹ کی پارا چنار میں پہلی کھلی عوامی کچہری تھی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ایسی کھلی کچہری کا وقتاً فوقتاً انعقاد کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 455531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/455531/1/پارا-چنار-کھلی-کچہری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org