QR CodeQR Code

سکردو، اسلامی تحریک کا سیاسی قوت کا مظاہرہ

11 May 2015 14:19

اسلام ٹائمز: قائدین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی تحریک ماضی کی طرح اس بار بھی انتخابات میں اہم کامیابی سمیٹے گی اور لوگوں کو حیران کر دیگی، انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے بلتستان کی سرزمین پر اسلامی تحریک نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسلامی تحریک گلگت ڈویژن کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر کارکنوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔ قائدین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی تحریک ماضی کی طرح اس بار بھی انتخابات میں اہم کامیابی سمیٹے گی اور لوگوں کو حیران کر دیگی، انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اسلامی تحریک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے اور الیکش لڑنے پر پابندی لگائی ہے۔ پابندی کیخلاف اسلامی تحریک کی جانب سے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ایک درخواست بھی دی گئی ہے جس میں اس پابندی کو بلاجواز قرار دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 459923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/459923/1/سکردو-اسلامی-تحریک-کا-سیاسی-قوت-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org