QR CodeQR Code

عرس پیر لطیف شاہ بخاری

16 Jun 2015 03:26

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان کینٹ میں واقع پیر سید لطیف شاہ بخاری کا مزار مرجع خاص و عام ہے، اور لوگ آپ کے مزار سے روحانی فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔ آپ کا عرس مبارک ہر سال 19 شعبان کو منایا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیر سید لطیف شاہ بخاری کا عرس ہمیشہ کی طرح انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ضلع کچہری کے عقب میں واقع پیر سید لطیف شاہ بخاری کا مزار مرجع خاص و عام ہے۔ شہر اور مضافاتی علاقوں کے علاوہ انتہائی دور دراز سے لوگ روحانی فیوض و برکات حاصل کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں۔ ہرسال ۱۹ شعبان کو آپ کا عرس منایا جاتا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں سے عرس کے موقع پر مختلف ایسی رسومات رواج پا گئیں ہیں، جن کا یقینی طور پر پیر شاہ بخاری کی ذات و شخصیت سے کوئی تعلق نہیں، مگر اس کے باوجود یہاں عقیدت مندوں کا ایک ہجوم لگا رہتا ہے، جو اپنے اپنے انداز میں اپنی روحانی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ عرس کے موقع پر نیاز و لنگر کا خصوصی اہتمام تھا۔ دیہی علاقوں سے آنے والے عقیدت مند لوگوں میں بانٹنے کیلئے ملائی اور پراٹھوں کی خصوصی سوغات اپنے ساتھ لاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 466867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/466867/1/عرس-پیر-لطیف-شاہ-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org