QR CodeQR Code

کراچی میں القدس تصویری نمائش

30 Jun 2015 16:33

اسلام ٹائمز: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فیڈرل بی ایریا کراچی میں فلسطینی تاریخ اور جدوجہد آزادی پر لگائی جانے والی تصویری نمائش میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر کا مشاہدہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت، رمضان المبارک میں یوم القدس کی مناسبت سے القدس کلچر شو اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک میں یوم القدس کی مناسبت سے ’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فیڈرل بی ایریا کراچی میں فلسطینی تاریخ اور جدوجہد آزادی پر لگائی جانے والی تصویری نمائش میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر کا مشاہدہ کیا۔ شرکاء میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے عوام کی آگہی کیلئے تاریخ فلسطین پر مکمل دستاویزی فلم بھی چلائی گئی، جبکہ بچوں کیلئے خصوصی طور پر ایک سی ڈی کا اجراء کیا گیا، جس کا عنوان ’’کارٹون اچھے بھی ہوتے ہیں‘‘ تھا۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرنے کیلئے لگائی گئی، تصویری نمائش میں گذشتہ برس غزہ میں اکیاون روز تک جاری رہنے والی صیہونی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کی بھی عکاسی کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 470395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/470395/1/کراچی-میں-القدس-تصویری-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org