QR CodeQR Code

سیاحوں کی جنت دیوسائی

14 Aug 2015 23:39

اسلام ٹائمز: دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع ہے، نایاب بھورے ریچھوں کا مسکن ہے اور اسے سیاحوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے، یہاں پائے جانے والے نایاب بھورے ریچھ ہیں، اس نوع کے ریچھ دنیا میں میں کہیں اور نہیں پائے جاتے۔


اسلام ٹائمز۔ دیوسائی اسکردو سطح سمندر سے 13500 فٹ اونچائی پر واقع ہے اور 3000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ نومبر سے مئی تک دیوسائی برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ بہار کے موسم میں پھولوں اور کئی اقسام کی تتلیوں کے ساتھ ایک منفرد نظارہ پیش کرتا ہے۔ دیوسائی دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع ہے، نایاب بھورے ریچھوں کا مسکن ہے اور اسے سیاحوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔ دیوسائی کی خاص بات یہاں پائے جانے والے نایاب بھورے ریچھ ہیں، اس نوع کے ریچھ دنیا میں کہیں اور نہیں پائے جاتے۔ یہاں بھی یہ معدومیت کا شکار ہیں۔ دیوسائی سطح سمندر سے اوسطاً 13500 فٹ بلند ہے، اس کی بلند ترین چوٹی شتونگ ہے، جو 16000 فٹ بلند ہے۔ یہاں تیس فٹ تک برف پڑتی ہے۔ دیوسائی کی تصویری رپورٹ اسلام ٹائمز کے محترم قارئین کی خدمت میں پیش ہے، تاکہ اس جنت نظیر خطے کے حسن و رعنائی سے لطف اندوز ہوسکیں۔


خبر کا کوڈ: 479888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/479888/1/سیاحوں-کی-جنت-دیوسائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org