QR CodeQR Code

ملتان، ''قائدین شہدائے ملت جعفریہ'' سیمینار

23 Aug 2015 17:24

اسلام ٹائمز: ملتان میں منعقدہ سالانہ سیمینار سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی، صوبائی نائب صدر علامہ احسان علی اتحادی، علامہ ضمیر الحسن نقوی، پروفیسر خادم لغاری اور دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام سالانہ ''قائدین شہدائے ملت جعفریہ'' سیمینار و ''استحکام پاکستان کانفرنس'' کا انعقاد جعفریہ بازار سورج میانی ملتان میں کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کی۔ سیمینار سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی، مرکزی رہنما پروفیسر خادم حسین لغاری، ایس یو سی پنجاب کے نائب صدر علامہ احسان علی اتحادی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید ضمیر الحسن نقوی، ایس یو سی ملتان کے ڈویژنل صدر مولانا سید مجاہد عباس گردیزی اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 481516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/481516/1/ملتان-قائدین-شہدائے-ملت-جعفریہ-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org