QR CodeQR Code

سی اسپارک مشقوں کا معائنہ

13 Nov 2015 23:54

اسلام ٹائمز: افسران اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے نیول و ایئر چیف نے دونوں افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف سطح پر بہترین ہم آہنگی کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے "سی اسپارک" (Sea Spark) نام سے جاری سمندری مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک بحریہ اور ایئر چیف قراقرم ایگل 03- اواکس طیارے سے مشقوں کی فضائی نگرانی کے بعد پاک بحریہ کے بیڑے پر پہنچے اور سمندر میں جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر افسران اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے نیول و ایئر چیف نے دونوں افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف سطح پر بہترین ہم آہنگی کو سراہا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ایسی مشقیں خطے کو لاحق خطرات کا مربوط جواب دینے کے لیے ناگزیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 497604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/497604/1/سی-اسپارک-مشقوں-کا-معائنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org