QR CodeQR Code

ملتان،عید میلاد النبی استقبالیہ کیمپ

24 Dec 2015 17:39

اسلام ٹائمز: جلوس کے منتظمین نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کی جانب سے کیمپ لگائے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں شیعہ سنی اتحاد کی ضرورت ہے، ہم ملک کو اتحاد اور وحدت سے دشمن کے شر سے بچا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر میلاد کے جلوسوں کے لئے استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امام بارگاہ دولت گیٹ کے سامنے شہر بھر کے جلوسوں اور ریلیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے ''استقبالیہ کیمپ'' لگایا گیا۔ کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس زیدی، سید شبر رضا زیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے میلاد کے جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 507668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/507668/1/ملتان-عید-میلاد-النبی-استقبالیہ-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org