QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

1 Jan 2016 17:00

اسلام ٹائمز: مصورہ لاہور میں شروع ہونیوالے اجلاس میں چاروں صوبوں کے امراء اور شورٰی کے اراکین شریک ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں کھربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے لیکن نیب کوئی ریکوری نہیں کرسکا۔ امیر جماعت سینٹر سراج الحق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیئے، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دُور کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا 3 روزہ اجلاس منصورہ لاہور میں شروع ہوگیا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور جماعت کے معاملات زیر بحث لائے جا رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی لاہور کے کارکنوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف ملتان چونگی میں احتجاج کیا۔ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا 3 روزہ اجلاس امیر جماعت سراج الحق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے امراء اور شورٰی کے اراکین شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ داعش سے بھی بڑا خطرہ کرپشن ہے، باڑ کھیت کو کھا رہی ہے، جو ادارہ کرپشن پکڑنے اور تحقیقات کیلئے بنایا، وہ خود کرپشن میں ملوث پایا گیا ہے اور اس کے 8 افسروں کو معطل کرکے ان کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی خبریں شائع ہو رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 509420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/509420/1/جماعت-اسلامی-کی-مجلس-شوری-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org