QR CodeQR Code

پاراچنار، دوسرے روز احتجاجی مظاہرہ

6 Jan 2016 10:32

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں طوری قبائل نے آج دوسرے روز بھی سعودی عرب کے شیعہ عالم دین کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کے قتل کے خلاف جلوس برآمد کیا گیا۔ جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شہید چوک پہنچا۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر سعودی عرب کی مذمت پر مبنی نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں قبائلی عمائدین، علماء اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد پاراچنار مولانا عارف حسین، انجمن حسینیہ کے سیکریٹری ملک سراج حسین، محمد ابراہیم اور حاجی نوروز علی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے شیعہ عالم دین کو قتل کرکے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ قدم اٹھاتے ہوئے عذاب خداوندی کو دعوت دی ہے۔ مقررین نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کو مستقبل میں ایسے واقعات سے روکا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں طوری بنگش قبائل نے آج دوسرے روز بھی سعودی عرب کے شیعہ عالم دین کے قتل پر سعودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کے قتل کے خلاف جلوس برآمد کیا گیا۔ جو پنجابی بازار سے ہوتا ہوا جیل روڈ پہنچ گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر سعودی عرب کی مذمت پر مبنی نعرے درج تھے۔
مظاہرے میں قبائلی عمائدین، علماء اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد پاراچنار کے خطیب مولانا عارف حسین، انجمن حسینیہ کے سیکریٹری ملک سراج حسین، محمد ابراہیم اور حاجی نوروز علی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے شیعہ عالم دین کو قتل کرکے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ قدم اٹھاتے ہوئے عذاب خداوندی کو دعوت دی ہے۔ مقررین نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کو مستقبل میں ایسے واقعات سے روکا جائے۔


خبر کا کوڈ: 510424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/510424/1/پاراچنار-دوسرے-روز-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org