QR CodeQR Code

مشہد مقدس ریلی، ایم ڈبلیو ایم کی شرکت

9 Jan 2016 17:00

اسلام ٹائمز: مشہد مقدس سے جاری بیان کے مطابق ریلی میں ایرانی عوام کیساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے اراکین اور پاکستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور ایم ڈبلیو ایم کے پرچم اُٹھائے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقرالنمر کو دی جانے والے سزائے موت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔ ایران کے شہر مشہد مقدس میں نکالی جانے والی عظیم الشان احتجاجی ریلی میں پاکستانی علماء اور طلباء نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ ریلی میں ہزاروں افراد موجود تھے۔ شرکاء نے شہید باقرالنمر کی تصاور، پوسٹر اور کتبے اُٹھا رکھے تھے، جن پر سعودی عرب کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں شریک پاکستانی طلاب اور علماء نے بھی شہید باقرالنمر کی تصاویر اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ پاکستانی طلباء نے اس موقع پر پاکستانی اور مجلس وحدت مسلمین کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ ریلی میں حجت الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجت الاسلام والمسلمین آقائی آزاد، مولانا ظہیر حسین مدنی، مولانا سید محمد علی کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 511411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/511411/1/مشہد-مقدس-ریلی-ایم-ڈبلیو-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org