QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی مشاہد حسین سے ملاقات

27 Jan 2016 02:50

اسلام ٹائمز: ملاقات میں چیئرمین سی پیک کمیٹی مشاہد حسین سید نے سی پیک منصوبے پر مجلس وحدت جی بی کے سیاسی وفد کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس حوالے سے جی بی اسمبلی کے ممبران کو خصوصی تجاویز بھی دیں۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی مشاہد حسین سید چیئرمین سی پیک کمیٹی اور چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر پر ملاقات ہوئی۔ وفد میں آغا سید علی رضوی، ممبر جی بی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان، ڈاکٹر حاجی رضوان، سیکرٹری سیاسیات بلتستان محمد علی، ڈاکٹر کاظم سلیم اور غلام عباس موجود تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان آئینی اصلاحات خصوصاً سی پیک منصوبے پر گلگت بلتستان کے تحفظات اور ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سی پیک کمیٹی مشاہد حسین سید نے سی پیک منصوبے پر مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سیاسی وفد کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس حوالے سے جی بی اسمبلی کے ممبران کو خصوصی تجاویز بھی دیں۔


خبر کا کوڈ: 515659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/515659/1/ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-مشاہد-حسین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org