QR CodeQR Code

عزیر بلوچ کراچی سے گرفتار

30 Jan 2016 10:30

اسلام ٹائمز: ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو کراچی کے مضافاتی علاقے سے اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، عزیر بلوچ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ سرغنہ عزیر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کو کراچی کے مضافاتی علاقے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، عزیر بلوچ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ عزیر بلوچ کو انٹرپول کی مدد سے دبئی میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، جسے پاکستان منتقل کرنے کیلئے سندھ پولیس کی ٹیم دبئی بھی گئی تھی، لیکن اسے ملک منتقل نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کی گرفتاری کا فیصلہ 27 جنوری کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر کیا گیا، اس حوالے سے مزید کیا تفصیلات ہیں، عزیر بلوچ کی گرفتاری کے پیپلز پارٹی اور اسکی اعلٰی قیادت پر کیا منفی اثرات مرتب ہونگے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


خبر کا کوڈ: 516486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/516486/1/عزیر-بلوچ-کراچی-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org