QR CodeQR Code

علامہ اقتدار نقوی کا دورہ جنوبی پنجاب

5 Feb 2016 21:34

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے وفد کے ہمراہ ملتان، بہاولپور، لودھراں، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، مظفر گڑھ اور خانیوال کے اضلاع کا دورہ کیا اور آمدہ صوبائی شوری کے اجلاس کے حوالے سے اضلاع کو دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے شعبہ روابط کے تحت جنوبی پنجاب کا تنظیمی دورہ کیا گیا، وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی، وفد نے ملتان، مظفر گڑھ، جام پور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر اضلاع کے دورہ جات کئے۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں تعمیر ملت فنڈ کے صوبائی مسئول زوہیب رضا اور غلام عباس شامل تھے، رہنماوں نے مختلف اضلاع میں ضلعی کابینہ سے ملاقاتیں کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کے تحت تعمیر شدہ اور زیر تعمیر مختلف پروجیکٹس کا معائنہ بھی کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے جام پور میں بشیر روزے دار کے والد مرحوم کی رسم قل میں شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ بستی جھکر امام شاہ میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زیر تعمیر مسجد کے کام کا معائنہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 518384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/518384/1/علامہ-اقتدار-نقوی-کا-دورہ-جنوبی-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org