QR CodeQR Code

ڈاکٹر شفقت شیرازی کا دورہ مشہد مقدس

17 Feb 2016 18:35

اسلام ٹائمز: مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شفقت شیرازی نے عالم اسلام اور بالخصوص شام، یمن، عراق اور بحرین کے حوالے سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا مشہد مقدس میں واقع ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ، دورے کے دوران اُنہوں نے کابینہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور ایک نشست کے دوران عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مشہد کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان، حجت الاسلام مولانا عارف حسین تھہیم، مولانا ظہیر حسین مدنی سمیت دیگر کابینہ کے اراکین موجود تھے۔ بعدازاں کابینہ کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست میں ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے دفتر مشہد مقدس کی کارکردگی کو سراہا اور حجت الاسلام آقای عقیل حسین خان کی کاوشوں اور کوششوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 521623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/521623/1/ڈاکٹر-شفقت-شیرازی-کا-دورہ-مشہد-مقدس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org