QR CodeQR Code

مشترکہ پریس کانفرنس و مذاکرات

25 Mar 2016 21:55

اسلام ٹائمز: وزیراعظم پاکستان سے ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، قدرتی وسائل کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے اور ہماری سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے، دونوں ملکوں کی سرحدیں محفوظ ہونے سے باہمی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے علاقائی مسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے اور دونوں ملک دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مل کر کوششیں کریں گے، دونوں ملکوں کی سرحدیں محفوظ ہونے سے ہی ترقی ممکن ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اس موقع پر ایرانی صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر متفق ہوئے ہیں جبکہ دونوں ممالک دو مزید سرحدی پوائنٹ کھولنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 529525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/529525/1/مشترکہ-پریس-کانفرنس-مذاکرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org