QR CodeQR Code

کراچی میں شیعہ علماء کونسل کا احتجاج

2 Apr 2016 14:48

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سانحہ لاہور ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سکیورٹی کے نام پر زائرین کو پریشان کیا جا رہا ہے، حکومت بتائے کہ سکیورٹی دے سکتی ہے کہ نہیں، ورنہ ہم خود اپنی سکیورٹی کے انتظامات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور حکومت کی غفلت اور بے حسی کا نتیجہ ہے، اس طرح کے واقعات ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، گذشتہ کئی سالوں سے سکیورٹی کے نام پر زائرین کو کوئٹہ میں پریشان کیا جا رہا ہے، جو ایک قابل مذمت عمل ہے، حکومت دو ٹوک فیصلہ کرکے بتائے کہ سکیورٹی دے سکتی ہے کہ نہیں، ورنہ ہم خود اپنی سکیورٹی کے انتظامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں خوجہ مسجد کھارادر کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے علامہ کرم الدین واعظی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ رجب علی ہاتمی، علامہ فیصل مہدی اور یعقوب شہباز نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 531064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/531064/1/کراچی-میں-شیعہ-علماء-کونسل-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org