QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر ماتم کناں

14 Apr 2016 09:53

اسلام ٹائمز: ہنداوڑہ میں ایک خاتون سمیت تین عام شہریوں کی المناک موت کے خلاف سبھی مزاحمتی جماعتوں، تجارتی و کاروباری اور ٹرانسپورٹ انجمنوں کی طرف سے ہڑتال کال دی گئی تھی۔ سرینگر سمیت وادی تمام اضلاع میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ مکمل طور معطل رہا۔ اس دوران تعلیمی ادارے، کالج بنک اور سرکاری دفاتر بھی مکمل طور پر بند رہے۔


اسلام ٹائمز۔ قابض فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں ایک خاتون سمیت تین نوجوانوں کی شہادت کیخلاف سرینگر، قصبہ جات اور دیہات میں فقیدالمثال ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی جبکہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ہندواڑہ اور کپواڑہ اور سرینگر کے مائسمہ کے علاوہ پائین شہر کے 6 پولیس تھانوں اور اسلام آباد قصبہ میں سخت ترین بندیشیوں کے بیچ حبہ کدل، ایچ ایم ٹی ہندواڑہ، لنگیٹ، پانپور، گاندربل، پلوامہ اور دیگر مقامات پر نوجوانوں اور فورسز کے مابین جھڑپوں کے دوران خشت باری، لاٹھی چارج اور شلنگ سے حالات پرتناؤ رہے۔ قابض فورسز نے اپنے تشدد میں مقامی صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا اور نہتے عوام پر سخت لاٹھی چارج اور شیلنگ و تائر گیس کا استعمال کیا، ہنداوڑہ میں ایک خاتون سمیت تین عام شہریوں کی المناک موت کے خلاف سبھی مزاحمتی جماعتوں، تجارتی و کاروباری اور ٹرانسپورٹ انجمنوں کی طرف سے ہڑتال کال دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 533306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/533306/1/مقبوضہ-کشمیر-ماتم-کناں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org