QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ بار میں جشن مولود کعبہ

21 Apr 2016 10:28

اسلام ٹائمز: لاہور ہائیکورٹ بار میں جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام کا پانچ سالہ دور حکومت مثالی تھا، جس میں عدل و انصاف کا چرچا ہوا، نظام عدل الٰہی قائم کرنے میں مسلمانوں کیلئے حیدر کرار کا طرز حکمرانی ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی پارسائی، زہد و تقویٰ، معاشرے کی رہنمائی، غریبوں کی خدمت، مثبت نظام سیاست اور نظام عدل الٰہی کے قیام کے حوالے سے طرز حکمرانی مثالی تھا، موجودہ حکمران سیرت علیؑ پر عمل کرتے تو پانامہ لیکس جیسے کرپشن سکینڈل سامنے آتے اور نہ ہی انہیں مشرق و مغرب کے دروازے پر جھکنا پڑتا۔ یہ بات انہوں نے کراچی شہداء ہال لاہور ہائی کورٹ بار میں المصطفٰی لائرز فورم کے زیراہتمام جشن مولود کعبہؑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سابق وفاقی وزیر قانون سید افضل حیدر، سعید احمد قادری، ملک اعجاز حسین گورچھا، فراست تراب حیدر، سجاد حیدر نقوی، باقر علی نقوی، حسام الدین بسریا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 534507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/534507/1/لاہور-ہائیکورٹ-بار-میں-جشن-مولود-کعبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org