QR CodeQR Code

منصورہ میں تقریب ختم بخاری شریف و دستار بندی

21 Apr 2016 23:28

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے خود اپنے ادارے سے احتساب کے عمل کا آغاز کرکے اعلٰی ترین مثال قائم کی ہے، اب سیاستدانوں اور موجودہ و سابقہ حکمرانوں کو بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے، سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے کرپٹ اور بدیانت لوگوں کا صفایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جماعت اسلامی خود کو احتساب کیلئے پیش کرتی ہے، اب پاکستان کو کرپشن فری ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ منصورہ میں ختم بخاری شریف اور دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے فوج کے کرپٹ عناصر کا احتساب کرکے مثال قائم کر دی ہے۔ آرمی چیف کی طرف سے کرپٹ افسران کو سزا دینے کے اقدام کو پوری قوم نے سراہا ہے، حکمرانوں کو بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے، قوم چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے کمیشن ہی کو قبول کرے گی۔ پارلیمانی کمیشن کی باتیں محض ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی ہے کیونکہ کسی پارلیمانی کمیشن کو بین الاقوامی اداروں تک رسائی نہیں ملے گی۔ وزیراعظم کو من پسند کمیشن کے پیچھے چھپنے کی اجازت نہیں دیں گے، مٹی پاﺅ اور رات گئی بات گئی والا معاملہ اب نہیں چلے گا۔ پاناما لیکس کے بعد توقع تھی کہ حکمران خود کو احتساب کیلئے پیش کریں گے مگر حکمران اپنے بچاﺅ کیلئے ہاتھ پاﺅں مارنے لگے۔


خبر کا کوڈ: 534607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/534607/1/منصورہ-میں-تقریب-ختم-بخاری-شریف-دستار-بندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org