QR CodeQR Code

یوم بعثت پر خطاب

6 May 2016 11:58

اسلام ٹائمز: آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جاہلیت اور شیطانی طاقتوں کے محاذ کی حکمرانی کا نتیجہ طغیان، طاغوت اور سرکشی ہے کہا کہ جاہلیت اور طاغوت کا محاذ، ایٹم بم کے ذریعے ہیروشیما میں لاکھوں انسانوں کو موت کی نیند سلا دیتا ہے، لیکن کئی عشرے گذر جانے کے بعد بھی وہ معافی مانگنے کے لئے تیار نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم بعثت کی مناسبت سے ایران کے اعلٰی حکام، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بعثت رسول اکرم (ص) کی تعلیمات کو عام کرنے میں پیشقدم ہے اور اس مشن کو جس کا آغاز حضرت امام خمینی (رہ) نے کیا تھا، بڑی طاقتوں سے مرعوب ہوئے بغیر آگے بڑھا رہا ہے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے بعثت کے گہرے مفاہیم پر روشنی ڈال۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انسانیت ہمیشہ بعثت کی تعلیمات کی محتاج رہے گی، جاہلیت کے محاذ کو بعثت کے مدمقابل محاذ قرار دیا اور کہا کہ جاہلیت کا تعلق پیغمبر اسلام کے دور سے ہی نہیں ہے بلکہ پیغمبران الٰہی نے ہدایت کا جو راستہ متعارف کرایا تھا، اس کے مدمقابل ایک محاذ کا نام ہے، جو آج سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے نئی شکل میں دنیا کے سامنے موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 537041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/537041/1/یوم-بعثت-پر-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org