QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ

7 May 2016 15:30

اسلام ٹائمز: فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسین (ع) میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں آئی ایس او، جے ایس او سمیت دیگر تنظیموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کوٹلی امام حسین (ع) میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ مظاہرہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ کے ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطاہری، ڈویژنل صدر اسد زیدی، مولانا مہدی شاہ، مولانا اظہر ندیم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جے ایس او کے جوانوں کے علاوہ دیگر مومنین نے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی اور اعلان کیا کہ اگر 12 مئی تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، تو وزیراعظم کی ڈیرہ آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 537223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/537223/1/ڈی-آئی-خان-ٹارگٹ-کلنگ-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org