QR CodeQR Code

بلوچستان یونیورسٹی دھماکہ

10 May 2016 16:10

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر بم دھماکہ ہوا، جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق، جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد میتیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں بھی تین پولیس اہلکار شامل ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ پر اس وقت دھماکہ ہوا، جب یونیورسٹی کی بسیں طلبا کو لے کر دروازے سے باہر نکل رہی تھیں۔ دھماکے کی وجہ سے گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کا اصل نشانہ وہ جگہ تھی، جہاں پر پولیس اہلکاروں سمیت یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتےہیں۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امداد ی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور زخمیوں و میتوں کو ہسپتال منتقل کرکے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 537768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/537768/1/بلوچستان-یونیورسٹی-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org