QR CodeQR Code

وزیراعظم کا دورہ ڈی آئی خان

18 May 2016 01:30

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے امیر کی دعوت پر وزیراعظم نے ڈی آئی خان کا دورہ کیا، رتہ کلاچی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترقیاتی پیکج اور زرعی یونیورسٹی سمیت ائیرپورٹ و دیگر منصوبوں کا اعلان کیا، ڈی آئی خان میں ہونیوالے جلسہ میں پیزو، ٹانک، لکی اور بنوں کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور جے یو آئی ملکر نیا پاکستان بنائیں گے۔ جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے پاک چین اقتصادی کوریڈور کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے رتہ کلاچی سٹیڈیم میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام جلسے میں لکی، پیزو، بنوں و دیگر علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ البتہ ڈی آئی خان کے شہریوں نے اس دورے میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں زرعی یونیورسٹی، ائیرپورٹ کی توسیع، موٹروے و دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ جلسہ گاہ میں صرف جمیعت کے جھنڈے تھے، جبکہ مسلم لیگ نواز کے ضلعی رہنماوں کو اس دورے کے دوران وزیراعظم سے دور رکھا گیا، جس پر انہوں نے دبے لفظوں میں ناراضگی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 539262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/539262/1/وزیراعظم-کا-دورہ-ڈی-ا-ئی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org