QR CodeQR Code

ملتان، امام خمینی (رہ) کی 27 ویں برسی

4 Jun 2016 22:44

اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی کی 27ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر کے مظلومین اور مستضعفین کسی خمینی کے منتظر ہیں، جو اُن کا نجات دہندہ ثابت ہو۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی کے حوالے سے نمائش بھی لگائی گئی، جس کا افتتاح اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر آقائے شہاب الدین دارائی، آقائے عیسٰی کریمی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر امام راحل امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 27ویں برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر آقائے شہاب الدین دارائی، آقائے عیسٰی کریمی، سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی غلام مصطفٰی رضوی، علامہ سید محمد تقی نقوی، غضنفر مہدی، پروفیسر حمید رضا صدیقی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر کے مظلومین اور مستضعفین کسی خمینی کے منتظر ہیں، جو اُن کا نجات دہندہ ثابت ہو۔ اس موقع پر انقلاب اسلامی کے حوالے سے نمائش بھی لگائی گئی، جس کا افتتاح اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر آقائے شہاب الدین دارائی، آقائے عیسٰی کریمی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کیا۔


خبر کا کوڈ: 543282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/543282/1/ملتان-امام-خمینی-رہ-کی-27-ویں-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org