QR CodeQR Code

مشہد،آیت اللہ سید محمد علی شیرازی سے ملاقات

11 Jun 2016 17:42

اسلام ٹائمز: مشہد میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی جانب سے کی جانیوالی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت اور تائید کی، اُنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تشیع جہاں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، ہم تشیع پاکستان کی کامیابی اور سربلندی کے لیے دعاگو ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے وفد نے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان کی قیادت میں آیت اللہ سید محمد علی شیرازی سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے آیت اللہ سید محمد علی شیرازی کو پاکستان کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دہشتگردی اور شیعہ نسل کشی کے اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال پر بریفنگ دی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں حجت الاسلام آقائی آزاد حسین، حجت الاسلام خواجہ محمد سلیم محمدی، حجت الاسلام اشفاق علی لغاری، حجت الاسلام عرفان حیدر، حجت الاسلام لعل خان اور حجت الاسلام رضا زیدی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی جانب سے کی جانے والی بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت اور تائید کی۔ آیت اللہ سید محمد علی شیرازی نے مزید کہا کہ اس وقت تشیع جہاں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، ہم تشیع پاکستان کی کامیابی اور سربلندی کے لئے دعاگو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 544945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/544945/1/مشہد-آیت-اللہ-سید-محمد-علی-شیرازی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org