QR CodeQR Code

اعلی حکام سے رہبر معظم کا خطاب

15 Jun 2016 11:30

اسلام ٹائمز: رہبر معظم نے اعلی احکام سے ملاقات میں فرمایا کہ ہم ایٹمی معاہدے کو نہیں توڑيں گے اور اس پر عمل جاری رکھیں گے لیکن اگر امریکیوں نے اسے پارہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اسے آگ لگا دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تینوں قوا کے اعلی حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا، ہم ایٹمی معاہدے کو نہیں توڑيں گے اور اس پر عمل جاری رکھیں گے لیکن اگر امریکیوں نے اسے پارہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اسے آگ لگا دیں گے۔ آپ نے ماہ رمضان المبارک کو خود سازی اور اللہ تعالی سے قرب حاصل کرنے کا مہینہ قرار دیتے ہوئے فرمایا، تقوی اور پرہیزگاری بہترین سرمایہ اور بہترین زاد راہ ہے اور تقوی ہی انسان کو دنیا اور آخرت میں سرفراز اور کامیاب بنائے گا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے حامی اور مخالف گروہوں کے بیانات کو مبالغہ آمیز قرار دیتے ہوئے فرمایا، مشترکہ ایٹمی معاہدے میں بعض مثبت اور بعض کمزور پہلو موجود ہیں۔ مثبت پہلو وہ ہیں جن کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات کو قبول کیا اور اس کے کمزور پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ فریق مقابل بدعہد اور بدقول ہے وہ اپنے کیے ہوئے وعدوں پر کبھی عمل نہیں کرتا یہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کا سب سے بڑا عیب ہے۔ آپ نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا، ایرانی ٹیم نے جو کچھ انجام دیا، زحمت اور محنت کی وہ سب صداقت کی بنیاد پر کیا لیکن مدمقابل فریق عہد شکن اور اپنے وعدوں پر عمل کرنے سے گریز کر رہا ہے۔ آپ نے فرمایا، ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور ایران اپنے وعدوں پر عمل پیرا رہے گا لیکن اگر دشمن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو پارہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اسے آگ لگا دیں گے۔ امریکہ نے اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا بلکہ مزيد پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ امریکی حکام قابل اعتماد نہیں ہیں اور یہ وہی چیز ہے جس کو میں اس سے قبل متعدد بار دہرا چکا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 545991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/545991/1/اعلی-حکام-سے-رہبر-معظم-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org