QR CodeQR Code

مرکزی القدس ریلی کراچی میں شریک بچے

2 Jul 2016 17:52

اسلام ٹائمز: کراچی میں شدید گرمی کے باوجود والدین کے ساتھ مرکزی القدس ریلی میں شریک معصوم کسمن بچے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینی (رہ) کی مناسبت سے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کراچی ڈیوژن کے زیر اہتمام مرکزی آزادی القدس ریلی میں ہزاروں خواتین اور مردوں سمیت بچوں نے شرکت کی۔ شرکائے القدس ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور غاصب اسرائیل سے نفرت کے اظہار پر مبنی نعرے درج تھے، جبکہ شرکائے ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جن پر القدس ہمارا ہے درج تھا۔ القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے بھی موجود تھے، جو آزادی القدس کی جدوجہد پر مبنی فوجی دستے بنا کر ریلی میں شریک تھے، اسکے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے باوجود والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کسمن بچے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 550392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/550392/1/مرکزی-القدس-ریلی-کراچی-میں-شریک-بچے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org