0
Saturday 2 Jul 2016 17:52

مرکزی القدس ریلی کراچی میں شریک بچے

اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینی (رہ) کی مناسبت سے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کراچی ڈیوژن کے زیر اہتمام مرکزی آزادی القدس ریلی میں ہزاروں خواتین اور مردوں سمیت بچوں نے شرکت کی۔ شرکائے القدس ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور غاصب اسرائیل سے نفرت کے اظہار پر مبنی نعرے درج تھے، جبکہ شرکائے ریلی نے سروں پر سرخ اور سبز پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جن پر القدس ہمارا ہے درج تھا۔ القدس ریلی میں بچوں کے خصوصی دستے بھی موجود تھے، جو آزادی القدس کی جدوجہد پر مبنی فوجی دستے بنا کر ریلی میں شریک تھے، اسکے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے باوجود والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کسمن بچے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور مظلوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کا عزم کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 550392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش