QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کراچی کا احتجاجی مظاہرہ

5 Jul 2016 21:23

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ دھماکوں کے بعد سعودی عرب کو بھی اپنی داخلی اور خارجی پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، اس واقعے کیخلاف شیعہ علماء کونسل نماز عید کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سعودی عرب میں قطف، مسجد نبوی اور جنت البقیع کے باہر ہونے والے خودکش دھماکوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ کرام الدین واعظی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں اور پوری دنیا میں اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، ان دھماکوں کے بعد سعودی عرب کو بھی اپنی داخلی اور خارجی پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، اس واقعے کے خلاف شیعہ علماء کونسل نماز عید کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 551218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/551218/1/شیعہ-علماء-کونسل-کراچی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org