QR CodeQR Code

نوید سحر کنونشن میں اسٹڈی سرکلز کا انعقاد

3 Sep 2016 10:37

اسلام ٹائمز: کنونشن کے دوسرے روز ادارہ تربیت المہدی (عج) کے زیراہتمام علمائے کرام نے عقائد، سیرت، تعلیمات قرآن، ولایت فقیہ سمیت مختلف موضوعات پر دروس دیئے۔ اسٹڈی سرکلز کے انعقاد کے لئے کنونشن میں شریک امامیہ طلبہ کے ہر گروپ میں عالم دین یا تنظیمی سینیئر طلبہ کے ساتھ متعلقہ موضوع پر بات چیت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے موقع پر تنظیمی موضوعات کیساتھ ساتھ تربیتی عمل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کنونشن کے دوسرے روز ادارہ تربیت المہدی (عج) کے زیراہتمام علمائے کرام نے عقائد، سیرت، تعلیمات قرآن، ولایت فقیہ سمیت مختلف موضوعات پر دروس دیئے۔ اسٹڈی سرکلز کے انعقاد کے لئے کنونشن میں شریک امامیہ طلبہ کو تعلیمی سطحوں کے اعتبار سے گروپوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے اور ہر گروپ میں عالم دین یا تنظیمی سینیئر طلبہ کے ساتھ متعلقہ موضوع پر بات چیت کرتے ہیں اور اس کے بعد سوالات کا سلسلہ معینہ وقت تک جاری رہتا ہے، اس طرح یہ ایک گروپ ڈسکشن کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ کنونشن کے موقع پر ہونے والی ان نشستوں میں ہر سال نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی رہنمائی کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 564756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/564756/1/نوید-سحر-کنونشن-میں-اسٹڈی-سرکلز-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org