QR CodeQR Code

سرگودہا، علامہ ساجد علی نقوی کا فقید المثال استقبال

18 Sep 2016 15:13

اسلام ٹائمز: شیعہ علما کونسل کے سربراہ کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن، رہنما، علما، سیاسی شخصیات اور عوام کا جم غفیر سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں اور کاروں کے قافلے کی صورت میں انتہائی جوش و خروش اور والہانہ پن کیساتھ مرکزی امام بارگاہ بلاک 7 تک لے آئے۔ امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر علامہ ساجد نقوی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرگودھا آمد کے موقع پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ علامہ ساجد علی نقوی کو شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن، رہنما، علما، سیاسی شخصیات اور عوام کا جم غفیر سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکلوں اور کاروں کے قافلے کی صورت میں انتہائی جوش و خروش اور والہانہ پن کیساتھ لاہور روڈ سے براستہ یونیورسٹی روڈ مرکزی امام بارگاہ بلاک 7 تک لے آئے۔ امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر علامہ ساجد نقوی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ واضح رہے کہ علامہ ساجد نقوی شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کے زیر اہتمام پیام کربلا و اتحاد امت کانفرنس میں خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 568202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/568202/1/سرگودہا-علامہ-ساجد-علی-نقوی-کا-فقید-المثال-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org