QR CodeQR Code

ڈی آئی خان محرم الحرام، سکیورٹی اجلاس

23 Sep 2016 16:38

اسلام ٹائمز: ڈی پی او آفس میں سکیورٹی کے ذمہ دار اعلٰی پولیس افسران نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام امام بارگاہوں کے متولیان سے تفصیلی میٹنگ کرکے انہیں سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ متولیان نے درپیش مسائل بیان کئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متولیان کے درمیان میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایک سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی خان کی امام بارگاہوں کے متولیان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے اعلٰی افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متولیان کو سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور حفاظتی و احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا، جبکہ متولیان نے بھی درپیش مسائل بیان کئے جس پر ڈی پی او نے نے ان مسائل کے فوری حل کیلئے آفسران کو احکامات صادر کیئے اور انہیں ہر قسم کے تعاون اور سکیورٹی کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔


خبر کا کوڈ: 569554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/569554/1/ڈی-ا-ئی-خان-محرم-الحرام-سکیورٹی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org