QR CodeQR Code

ایس یو سی سندھ کی ہنگامی پریس کانفرنس

3 Oct 2016 21:00

اسلام ٹائمز: نمائش چورنگی پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ سندھ حکومت ضابطہ اخلاق میں موجود کمزوریوں کو دور کرے، ورنہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پورے سندھ میں عاشور کے جلوس روک کر احتجاج کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے نمائش چورنگی پر ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ فیاض مطہری، علامہ جعفر سبحانی، علامہ روح اللہ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسنین مہدی، نائب صدر سندھ یقوب شہباز سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ پُرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق میں موجود کمزوریوں کو دور کیا جائے، ورنہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پورے سندھ میں عاشور کے جلوس روک کر احتجاج کریں گے، یہ احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت عزاداری کو منعقد کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 572473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/572473/1/ایس-یو-سی-سندھ-کی-ہنگامی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org