QR CodeQR Code

پاراچنار، شب ہفتم جلوس

9 Oct 2016 13:41

اسلام ٹائمز: شب ہفتم کو کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں حضرت امام حسنؑ کے جوان بیٹے حضرت قاسمؑ کی شہادت کی یاد میں مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے رات 8:00 بجے مرکزی جلوس برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ واپس پہنچ کر رات 2:00 بجے اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ شہزادہ حضرت قاسم علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں آج ساتویں محرم کو مرکزی جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شب ہفتم کو کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں حضرت امام حسنؑ کے جوان بیٹے حضرت قاسمؑ کی شہادت کی یاد میں مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے رات 8:00 بجے مرکزی جلوس برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ واپس پہنچ کر رات 2:00 بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر پاراچنار کے تمام داخلی راستوں پر واقع آرمی چیک پوسٹوں سمیت پاراچنار کے مختلف مقامات پر ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ 
یاد رہے کہ پاراچنار میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کا سلسلہ شب ہفتم سے شروع ہوکر روز عاشور تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 574047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/574047/1/پاراچنار-شب-ہفتم-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org