QR CodeQR Code

نمازِ عاشور کراچی

13 Oct 2016 00:30

اسلام ٹائمز: شہر قائد میں مرکزی جلوس یوم عاشور کے موقع پر ہزاروں عزادارانِ سیدالشہداء امام حسینؑ نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تبت سینٹر کے مقام پر حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی کی اقتداء میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین کا انتظام کیا گیا۔ نماز باجماعت کی امامت حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا احمد اقبال رضوی نے کی۔ اس موقع پر مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا مختار امامی، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا شہنشاہ نقوی، مولانا نعیم الحسن اور مولانا صادق رضا تقوی سمیت دیگر علمائے کرام اور شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے نماز ظہرین ادا کی۔ شرکاء نے نماز کی ادائیگی کے دوران لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کیا آج کی کربلا میں بھی عاشقان امام حسین (ع) حق کے راستے پر چلتے ہوئے یزیدیت اور تکفیریت کو رسوا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 574964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/574964/1/نماز-عاشور-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org